تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
17 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:24

پاکستان کی خاتون سائنسدان کیلئے 5 ہزار امریکی ڈالر

سائنس کے شعبہ میں نمایاں تحقیق پر پاکستان کی خاتون سائنسدان نے 5 ہزار امریکی ڈالر کا انعام حاصل کر لیا۔ کراچی یونیورسٹی کے عالمی سینٹر برائے کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلہ میں گزشتہ روز کوالالمپور ملائیشیا میں خواتین کی سائنس اینڈ انجینئرنگ میں کردار پر عالمی سمپوزیم کے دوران خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کراچی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کو کیمسٹری کے شعبہ میں نمایاں تحقیق پر 5 ہزار ڈالر کا کیش ایوارڈ دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.